پشاور (وقائع نگار)زیر اعظم پاکستان کے احکامات اور وفاقی وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس آفس پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور واصف علی مغل نے ڈی ایس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ضروریات اور مسائل سنےکھلی کچہری میں پشاور ڈویژن کے ڈویژنل افسران نے بھی شرکت کی دو گھنٹے تک جاری رہنے والی کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈی ایس پشاور کے سامنے مختلف نوعیت کے شکایات معاملات اور مسائل پیش کئےڈی ایس پشاور کے مطابق کھلی کچہری کا بنیادی مقصد لوگوں کا پشاور ڈویژن کے افسران سے براہ راست رابطہ قائم کرنا ہوتا ہے کھلی کچہری میں سائلین نے ڈی ایس پشاور کو ریٹائرمنٹ کے بعد گریجویٹی رقم کی ادائیگی، کوارٹروں کی الاٹمنٹ ، ٹی ایل اے پر بھرتیاں، ٹی اے کی عدم ادایئگی اور دیگر ٹرانسفر اور پوسٹنگ سے منسلک مسائل بیان کیےڈی ایس پشاور واصف مغل نے لوگوں کو ان کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے برانچ کے ملازمین کو ریلف فراہم کرنے میں مدد کریں اپنے ملازمین کے ساتھ روابط کو مزید فعال کریں تاکہ ان کے معاملات اور مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔