• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں آج سے ٹیچرز کی ویکسی نیشن کا آغاز

ملتان میں آج سے ٹیچرز کی ویکسی نیشن کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے، ٹیچرز کی ویکسی نیشن کو 5 جون تک مکمل کرنا ہے ، ملتان میں 18 ہزار اساتذہ کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ضلع ملتان میں 22 ہزار سے زائد ٹیچرز کی کورونا ویکسی نیشن کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، ٹیچرز کی ویکسی نیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلع کے تمام ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کے لئے5 جون کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر ٹیچرز کے لئے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کر دئے گئے ہیں ، 5 جون تک ضلع ملتان کے15 ہزار ٹیچرز اور اسکولوں کے 3 ہزار اسٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کر لی جائے گی ۔

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے3 ہزار پروفیسرز اور اسٹاف کی ویکسی نیشن شیڈول میں شامل ہے ، سرکاری کالجز کے 1 ہزار لیکچرارز اور پروفیسرز کی ویکسی نیشن بھی 5 جون تک مکمل کرلی جائے گی ۔

تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کے ٹیچرز اپنی تحصیلوں میں قائم سینٹرز سے ویکسی نیشن کرائیں گے۔

تازہ ترین