• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس نہ ہواتو ہڑتال کرینگے: عرفان کھوکھر

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایسا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔

ایک بیان میں چیئر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منظم منصوبے کے ذریعے زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ سمندر کے راستے ایل پی جی کی امپورٹ کا مقصد مافیا کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمینی راستے سے درآمد بند ہوئی تو ایل پی جی کی فی کلو قیمت 40 روپے بڑھ جائے گی، ممکنہ صورتِ حال پر غور کے لیے پیر کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

عرفان کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر 75 فیصد کاروبار ایل پی جی کی درآمد سے وابستہ ہے، جسے بند کرنا ظلم ہے، نئی درآمدی ڈیوٹی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

تازہ ترین