وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 فی ملین آبادی ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین ہے۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 فی ملین آبادی ہے پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی کورونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جو پاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 117 کیسز سامنے آئے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 1ہزار 919 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4اعشاریہ5 فیصد ہو گئی۔