• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ نے کورونا ویکسین لگوالی

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔

اداکار احمد علی بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسپتال میں ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔


احمد علی بٹ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ میری کورونا ویکسینیشن ہو گئی ہے۔‘

انہوں نے اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’بر وقت اور پیشہ ورانہ عمل کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

پاکستان میں کئی شوبز شخصیات کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکی ہیں، ویکسین لگوانے والے تمام مشہور افراد دیگر شہریوں سے بھی ویکسین لینے کی اپیل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 117 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 1ہزار 919 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید