• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معاشی صورتحال پر وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ

وزارت خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 15 سال بعد معاشی شرح نمو کا سالانہ ہدف حاصل کرلیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020-21 میں معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی 11اعشاریہ1 فیصد جبکہ رواں ماہ 10فیصد سے کم رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق صنعتی پیداوار، ریونیو، برآمدات، ذخائر، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری، ترقیاتی اخراجات اور نان ٹیکس ریونیو میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین