• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کیلئے برقرار

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عام آدمی کو اس معاملے میں مزید ریلیف پہنچانے کے لیے سیلز ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کےا علامیے کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے ہائی اسپیڈ ڈیز 110 اعشاریہ76 روپے، مٹی کا تیل 80 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77 اعشاریہ 65 روپے پر برقرار رہے گی۔

تازہ ترین