وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو سمجھنا چاہیے کہ ہمارا ملک ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں آچکا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے ہماری کوششوں کو تسلیم اور سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کے پی میں بلین ٹری سونامی سے اس اقدام کا آغاز کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اب 27 مئی کو ٹین بلین سونامی ٹری مہم کا آغاز کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ ایک زمانے میں یہاں وافر مقدار میں پانی تھا، اب بحران کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ایک زمانے میں کوئی پلاسٹک بیگ پر توجہ نہیں دیتا تھا، اب لوگوں کو آگاہی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات لینے ہیں، جن سے ہم ملک کو آلودگی سے محفوط کرسکیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز، سونامی شجرکاری، ماحول دوست توانائی پالیسی سے پاکستان کو عزت مل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد نے بھی اس کو سراہا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا گیا کہ سعودی عرب نے ہمارے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے کہ کیسے مشرق وسطیٰ کو سرسبز بنایا جاسکتا ہے، یہ ایک نئے پاکستان کی بنیاد ہے۔