سینیٹ اجلاس میں بجلی کے نرخ پر بحث کے دوران وزارت توانائی کے حکام غائب رہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام کی عدم شرکت پر برہم ہوگئے۔
انہوں نے اگلے اجلاس میں سیکریٹری توانائی کو ذاتی طور پر شریک ہونے کی ہدایات جاری کیں۔
صادق سنجرانی نے اس پر مزید کہا کہ اگر سیکریٹری توانائی آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو میں وزیراعظم عمران خان کو لکھوں گا کہ انہیں معطل کریں۔