وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان کے استفسار پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جواب دے دیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نےاظہار خیال کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم منظور کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
بابراعوان نے سوال کیا کہ آئینی ترمیمی بل کی تحریک ایوان میں پیش کیے جاتے وقت کتنے ووٹ درکار ہوں گے؟
انہوں نے ساتھ ہی سوال کیا کہ آئینی ترمیم قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کےلیے کتنے ووٹ درکار ہوں گے؟
اس پر پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ کیاآئینی ترمیمی بل کی تحریک پیش کرنےکیلئےبھی دوتہائی اکثریت درکارہوگی؟
شہزاد وسیم دوران خطاب تجویز دی کہ اس معاملے پر سینیٹ میں بحث رکھ لیتے ہیں اور آئینی ماہرین سے مشاورت کرلیتے ہیں۔
اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ رولز اس طرح بنائے گئے ہیں کہ ہر رکن اپنا آئینی ترمیمی بل لاسکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس معاملے پر ایوان میں رولنگ بھی دوں گا ۔