• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا، ملزم فرار ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول جمعہ بازارکے قریب واقع گھر میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کوقتل کردیااور فرارہوگیا، خاتون کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتولہ کی شناخت 35 سالہ ارم شہزادی زوجہ حامد کے نام سے ہوئی ہے ، مقتولہ3 بچوں کی ماں تھی اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کواس کے شوہرحامد نے مبینہ طور پرگھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہر ملزم حامداپنے3 بچوں کو ایک رشتہ دار کے گھر پر چھوڑکر فرارہو گیا، پولیس رشتہ دارسے مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے،دریں اثناسپرہائی وے جمالی پل کے قریب غریب آباد میں واقع گھر میں نامعلوم ملزمان نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 30 سالہ راز محمدکو زخمی کر دیا۔

تازہ ترین