پشاور (نمائندہ جنگ) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے زیراہتمام یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 50فیصدکٹوتی کے خلاف یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور یونیورسٹی سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی مارچ کیا اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،پولیس کے لاٹھی چارج سے متعددزخمی ہوگئے، تنظیموں کے صدورگرفتار کرلئے گئے،ملازمین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، صوبائی اسمبلی چوک میدان جنگ بن گیا ،۔ ملازمین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مارچ کی قیادت فپواسا خیبر پختونخوا چیپٹرکے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم ٗ پیوٹا کے صدر پروفیسر فضل ناصر اساتذہ اور ملازمین تنظیموں کے عہدیدار کر رہے تھے۔