• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تمباکو مصنوعات پرہیلتھ لیوی کا نفاذ کرے ‘ڈاکٹرضیاء

پشاور (جنگ نیوز)پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی تعداد 2کروڑ90لاکھ تک پہنچ گئی ہےیہ تعداد ملک میں 2025ء تک تمباکو نوشی میں30فیصدکمی کے ہدف کو خطرے کی علامت ہے۔یہ بات حال ہی میں لنسیٹ جرنل میں شائع ہو نے والی رپورٹ میں بتائی گئی ہےجس کے مطابق 2019میں دنیا بھر میں80لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ جن افراد میں سگریٹ نوشی کی عادت پختہ ہوئی ان میں نوجوانوں کی تعدادسب سے زیادہ ہے،تمباکو کنٹرول سیل پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ آئندہ بجٹ میں تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کرے تاکہ تمباکو نوشی کے عادی افراد اور صحت کے خراجات میں کمی کی جا سکے۔حکومت 2025ء تک تمباکو نوشی میں30فیصد کمی لانے کے ہداف کے حصول کے لیے تمباکو کی مصنوعات پرہیلتھ لیوی کا نفاذ کرے کیونکہ پاکستان گزشتہ چار سال سے سگریٹ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے،حکومت کو سرکاری حکام پر تمباکو کی صنعت کے اثرورسوخ کے خاتمے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
تازہ ترین