• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنا علی نے شوہر کیساتھ نئی تصویریں شیئر کردیں

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ غنا علی نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشاءاللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔‘


نوبیاہتا جوڑے کی یہ تصاویر ان کے مداحوں کو خوب بھائیں، نہ صرف پاکستان کی مشہور شخصیات نے ان تصاویر پر ان کی تعریف کی بلکہ بھارت میں بھی موجود ان کے مداحوں نے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ان کے ڈراموں  میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

تازہ ترین