• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی دیکھ کر بلاول بوکھلا گئے ہیں ، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی دیکھ کر بلاول بوکھلا گئے ہیں، بلاول بھٹو جھوٹے معاشی اعداد و شمار کا سہارا لے رہے ہیں.

فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اب جھوٹے معاشی اعدادو شمار کا سہارا لے رہے ہیں، بلاول بتائیں پورے سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، کم کرنے کے لیے کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، سندھ کے عوام مزید غریب اور بلاول کا خاندان امیر سے امیر تر ہوگیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول اور ان کے خاندان کی پہنچان اومنی گروپ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کے مجموعی فنڈز کا تقریبا35فیصد سندھ کے عوام کو دیا گیا۔

تازہ ترین