وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی سیاست کے وارث ہیں۔
فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کیلئےفلاحی ریاست کے تصورکوسمجھنا ناممکنات میں سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ’احساس‘ کے ذریعے عوام کو ریاست کے نئے تصور سے روشناس کرایا، بلاول زرداری کے اتحادیوں نے ملک کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر چھوڑا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے بلاول کے اتحادی شریف خاندان کی آلائشوں سے معیشت کو پاک کیا، ملک سے بھاگنے والے ہم نہیں بلاول زرداری کے اتحادی ہیں۔