• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کا عالمی دن: اولڈ ایج ہوم پر بزرگ والدین بچوں کی راہ تکتے رہ گئے


والدین کے عالمی دن پر دنیا بھر کے بچے والدین سے اظہارِ محبت کرتے ہیں، تاہم اولڈ ایج ہوم کے کئی بزرگ اپنی اولاد کی راہ تکتے ہی رہ گئے۔ 

والدین کی اپنے بچوں کے ساتھ محبت لازوال ہے، ان کی سب سے بڑی خوشی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ہوتی ہے لیکن اولڈ ایج ہومز غمزدہ والدین کی دکھ بھری کہانیوں سے بھرے پڑے ہیں۔

فلاحی ادارے کی انتظامیہ کے ارکان کہتے ہیں کہ بزرگوں کے ساتھ وقت گزارنا دن کے بہترین لمحات میں شامل ہوتا ہے۔

یہ بزرگ والدین جو پوری زندگی بچوں کے لیے وقف کردیتے ہیں لیکن اولڈ ہومز میں بےبسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔

یہاں انہیں ضروریات زندگی تو میسر ہیں لیکن ان کی آنکھیں کئی ماہ اور سال گزر جانے کے باوجود بچوں کو دیکھنے کے لیے ترس جاتی ہیں۔

اولڈ ایج ہوم میں مقیم ان عظیم والدین کا اپنی ماضی کی زندگی سے کوئی شکوہ نہیں لیکن ان کا دکھ اور تنہائی ان کی آنکھوں سے جھلکتی ہے۔

تازہ ترین