ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور مزید حملوں کی دھمکیاں عالمی سطح پر غنڈہ گردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے اس جنگ کے نتائج کی ذمہ داری امریکا اور صہیونی حکومت پر عائد ہوگی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ کسی کو نہیں معلوم مستقبل میں کیا ہوگا۔ اپنے دفاع کے حق کا استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مکمل تحمل کا مظاہرہ کیا گیا، اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صرف فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو جنگ کے نتائج کی ذمہ داری تسلیم کرنا ہوگی۔