• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پلاٹ قبضہ کیس، چیف جسٹس LDA اور پولیس پر برہم

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست پر سماعت کل جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ایس پی کینٹ لاہور کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے غلام حسین کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ایس پی کینٹ نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ایس پی کینٹ کو معطل کردیں ،آج جواب جمع نہ کروایا تو اپنے اسٹار اتار کر عدالت میں پیش ہوں۔چیف جسٹس نے ایس پی کینٹ کو 3جون تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین