ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی سینئر عدالت نمبر ایک میں فائل ورک کو ختم کرکے جدید استوار پر منتقل کردیا گیا۔ سماعت کے دوران کیس فائل کو پڑھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سکرین پر چلایا جائے گا جس کے لیے سکیننگ مشین نصب کر دی گئی ہے۔معزز جج فائل کو ہاتھ لگائے بغیر سکرین پر پڑھ کر سماعت کر سکیں گے۔اس کام کی نگرانی کے لیے لاہور ہائیکورٹ لاہور کے ایڈیشنل رجسٹرار انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی محمد جمال ایک ہفتے کے لیے ملتان بنچ میں موجود ہیں اور وہ اس کام کی نگرانی کرکے اسے مستقل طور موثر بنائیں گے۔ کیس کا یہ طریقہ سماعت لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ کی تین عدالتوں میں فعال ہے۔