• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف پٹھان کو وسیم اکرم کیساتھ گزارا وقت یاد آنے لگا

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے  ٹرافی جیتنے کے دن کی سالگرہ پر وسیم اکرم کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

انہوں نے گوتم گھمبیر اور وسیم اکرم کے ہمراہ ٹرافی اٹھائے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج  کے دن ٹھیک سات سال پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔‘

یوسف پٹھان نے لکھا کہ ’گوتم گھمبیر کی قیادت پورے ٹورنامنٹ میں کامیاب اور شاندار رہی۔‘

انہوں نے آئی پی ایل کی اس فرنچائز کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور لکھا کہ اس ٹیم کے ساتھ کھیل کر انہوں نے ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری 2007 میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور 2011 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل یوسف پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

تازہ ترین