• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ ویسٹ سٹرک کنارے پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے مکھا سنگھ سٹیٹ، کمیٹی چوک کا دورہ کیا اور وہ علاقہ کی گلیوں میں گئے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے اہل علاقہ سے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت اقدامات کے متعلق دریافت کیا اور ایپ سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ʼخدمت آپ کی دہلیز پرʼپروگرام سے سرکاری محکموں کو عوام کے آگے جوابدہ بنا دیا ہے اور صوبہ میں صفائی کے انتظامات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا نظام وضع کیا گیا ہے جس سے عوام کو صفائی کے متعلق شکایات کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ ویسٹ سٹرکوں کے کنارے پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین