صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے سندھ حکومت سے کاروباری اوقات کار کو شام 6 سے بڑھا کر رات 8 بجے تک کرنے کی اپیل کی ہے۔
حماد پونا والا کی سربراہی میں وفد نے سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سید ناصر حسین شاہ اور سندھ حکومت سے کاروباری اوقات کار کو شام 6 سے بڑھا کر 8 بجے تک کرنے ، شاپنگ سینٹرز، دکانیں، شادی ہالز اور لان کو ڈی سیل کرنے کی اپیل کی ہے۔
حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے نام پر جو ادارے پیسے لے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور تاجروں کو ریلیف دیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ 6 جون کے بعد سے تمام تاجروں، دکانداروں، شاپنگ مالز، شادی ہالز و بینکوئیٹ اور ویسٹورانٹ کو ریلیف مل جائے گا۔