• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کا آغاز


ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے شروع کی جائے گی۔

آج ہی 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر1166 پرایس ایم ایس کریں۔

ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کےبارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

40 سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

تازہ ترین