وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے، لائسنس سے متعلق میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔
غلام سرور خان نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس ہمارے جہاز اڑا رہے تھے، پی آئی اے کے اندر جو کچھ ہو رہا تھا ہم نے صفائی کرنے کی کوشش کی۔
غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 700 سے زائد سیاسی اور جعلی ڈگریوں پربھرتی لوگوں کو نکالا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو نکالنے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 50 پائلٹس برطرف ہوچکے ہیں جبکہ 32 پائلٹس معطل ہیں، باقی ملازمین کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں۔