• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی اکثریت ختم، نفتالی کو اسرائیلی وزیراعظم کی سکیورٹی مل گئی

تل ابیب (جنگ نیوز )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اکثریت ختم ہوگئی اور اپوزیشن نے نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے اتحاد بنالیا ،دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے سیاسی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا حکومت میں آنے کا راستہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر اسرائیل کی داخلی انٹیلیجنس سروس ’شِن بیت‘ نے نامزد وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوری طور پر سنبھال لی ہے۔ اسرائیلی اخبار ’ہاریٹس‘ نے اسے ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے کیونکہ عموما ’شِن بیت‘ باقاعدہ حلف برداری کے بعد ہی ملکی وزیر اعظم کی سکیورٹی کی ذمے دار ہوتی ہے ایک ٹویٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نے اس سیاسی اتحاد کو ʼدائیں بازو کا اور ʼخطرناک قرار دیا تھا۔

تازہ ترین