بھارت میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے دعوؤں کے ساتھ منعقد ہونے والا اے آئی سمٹ تنازعات کی زد میں آگیا۔
پروگرام کے دوران بدانتظامی، متنازع بیانات اور سیاسی احتجاج نے حکومتی بیانیے پر سوالات کھڑے کر دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کا طے شدہ خطاب منسوخ ہوا جبکہ ایک روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کے دعوے پر بھی تنقید سامنے آئی۔
تقریب کے دوران انڈین یوتھ کانگرس کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
انڈین یوتھ کانگرس کے صدر ادے بھانو نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مبینہ تجارتی معاہدوں میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور نوجوان بے روزگاری و معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔