• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور ( نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، عدالت کے روبرو سپریم کورٹ بارنے حکومت کے فنڈز نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، سیکرٹری سپریم کورٹ بار احمد شہزاد رانا نے عدالت کو بتایا کہ بار ایسوسی ایشن انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی کے زیر انتظام لائبریری ،میڈکل اور دیگر فلاحی کام کیے جاتے ہیں ،سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے بتایا کہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ مشکلات کا سامنا ہے درخواست گزار وکلاءتنظیم کے وکیل نے بتایا کہ ماضی وفاقی و صوبائی حکومت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو فنڈز فراہم کرتی آئی ہیں لیکن اب یہ فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے ہیں وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین