• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، والد ملالہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

ضیا الدین یوسف زئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ میڈیا اورسوشل میڈیا ان کی بیٹی کے بیان کو غلط پیش کر رہا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ملالہ یوسف زئی کے والد سے پوچھا تھا کہ ’کل سے سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ ان کی بیٹی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنے سے بہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ نکاح‘۔

مفتی شہاب الدین نے ضیا الدین یوسف زئی کو بتایا تھا کہ مذکورہ خبر کے بعد ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں، اس لیے وہ اس کی وضاحت فرمادیں۔

تازہ ترین