• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کے حوالے سے ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں مشاورتی اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)کرسچن کوارڈنیشن کونسل پاکستان کے ساتھ ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی اقلیتی عوام کے مسائل اور خصوصا اقلیتی برادری کا بجٹ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی کے علاوہ حکومتی جماعت کے ممبرز صوبائی اسمبلی ولسن وزیر اور روی کمار اور مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے بجٹ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی اور ترقیاتی کاموں اور گرانٹز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور سی سی سی پی کی تجویز پہ وعدہ کیا کہ آیندہ بجٹ سے پہلے عوامی نمایندگان کے ساتھ پری بجٹ کنسلٹیشن اجلاس منعقد کی جائے گی جبکہ عوامی ضرورتوں کے مطابق بجٹ تیار کیا جائے گا تا کہ درست معنوں میں اقلیتی عوام مستفید ھو سکے۔ علاوہ ازیں قبرستانوں شمشان گھاٹوں، طلبہ کے ایم فل، پی ایچ ڈیز کے وظائف ، اور آل سینٹ چرچ کوہاٹی بم بلاسٹ کے متاثرین کے 20 کروڑ انڈومنٹ فنڈز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین