پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے کورونا ویکسینیشن سے متعلق خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سرائیکی موسیقی سے گائیکی کا آغاز کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں ہمیں سب سے آگے ہونا چاہیے۔
سینئر اداکار شکیل یوسف نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اکٹھے ہو کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔
گلوکارہ سحر گل خان نے کہا کہ فری ویکسینیشن کا عمل قابل ستائش ہے، لہٰذا کورونا ویکسین لگوائیں، خود کو اور دوسروں کو محفوظ کریں۔
اسی طرح نبیل کامران نے کہا کہ کورونا ویکسین سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر کان نہ دھریں۔