• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئے

سندھ کے شہر خیر پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔

خیر پور پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی خیر پور ظفر اقبال ملک کے مطابق خیر پور کی تحصیل کنگری کے علاقے جتوئی کی حدود میں ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی۔

وہاں موجود ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو وقار سولنگی، دھنی بخش ابڑو اور علی ڈنو ابڑو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 1 ریپیٹر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین