• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوانے کے بعد مقناطیس چپکا، نہ کرنٹ آیا: حرا مانی

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی ہے۔

حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں حرا ویکسین لگواتے نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے شوہر اور اداکار مانی اپنی اہلیہ کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔


اداکار مانی نے ویڈیو بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اب ہم وہ فریضہ سر انجام دینے والے ہیں جس کی ویڈیو بنانا بہت ضروری ہے۔‘

مانی نے یہ بھی بتایا کہ ’حرا مانی کامیابی سے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا رہی ہیں۔‘

حرا مانی نے ویڈیو میں پیغام دیا کہ ’برائے مہربانی! ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔‘

اداکار مانی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’ویکسین بھی لگوائیں اور تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کریں۔‘

مانی نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ویکسین لگوائی تو نہ مقناطیس چپک رہا تھا اور نہ ہی کرنٹ آرہا تھا۔‘

تازہ ترین