• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے الیکٹرومیگنیٹک ویکسین لگوالی ہے: ایاز سمو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار ایاز سمو نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔

ایاز سمو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ایک تصویر کورونا ویکسین لگواتے وقت کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں ایاز سمو کی شرٹ پر چمچ اور بلب لگا ہوا ہے۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’جی! میں نے الیکٹرومیگنیٹک ویکسین لگوالی ہے، چمچ بھی چپک رہا ہے اور بلب بھی جل رہا ہے۔‘

اُنہوں نے  مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بہت مزہ آرہا ہے، دل گارڈن گارڈن سا ہوگیا ہے۔‘

ایاز سمو نے لکھا کہ ’مذاق سے ہٹ کر، میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں کیونکہ یہ اب ہمارا قومی فریضہ بن چکا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے اپنا کام کرلیا ہے، اب آپ کو اپنا فرض ادا کرنا ہے۔‘

خیال رہے کہ ایاز سمو سے قبل بھی پاکستان شوبز کے کئی فنکار ویکسین لگواچکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، احمد علی بٹ، حرا مانی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین