• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہر دادو سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی ظفرعلی خان لغاری انتقال کر گئے۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی ظفر علی خان لغاری طویل عرصے سے علیل اور کراچی میں زیرِ علاج تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حاجی ظفر علی خان لغاری مرحوم محترمہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔

مرحوم حاجی ظفر علی خان لغاری کی نمازِ جنازہ آج شام خیر پور ناتھن شاہ میں واقع سیتا روڈ پر ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین