• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی طلبی پر فاروق ستار نے اپنا ردعمل دے دیا


کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ہیڈ آفس میں سیاسی رہنماؤں کی طلبی کے  معاملے پر ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا ردعمل دے دیا۔

فاروق ستار نے جیونیوز سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک سی ٹی ڈی سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ  میرے پاس فون آیا اور کہا گیا کہ آپ نے آنا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ نوٹس ملا اور تفصیلات بتائی گئیں تو جانے کا فیصلہ کروں گا۔

تازہ ترین