• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کنٹینر کی ٹکر سے فیکٹری کی چھت گر گئی

کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکر سے فیکٹری کی چھت گر گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز  کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، عمارت کے ملبے تلے دبے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے ہوئے مزید 2 زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز کی ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم دیگر اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

تازہ ترین