• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری کی چھت گر گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں فیکٹری کی چھت گر گئی ، ملبے سےایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود ایکسپورٹ پروسسنگ زون سیکٹر بی لانڈھی میں واقع بشریٰ فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے باعث فیکٹری کی پہلی منزل اور نیچے کا فلور بری طرح متاثر ہوا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور فلاحی ادراے کے رضا کار موقع پر پہنچ اور ملبے سےلوگوں کو نکالنے کے لیے کام شروع کیا ۔ امدادی ٹیموں نے ایک شخص شہزاد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی پہلی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت فیکٹری ملازمین کی بڑی تعداد وہاں سے جاچکی تھی اور لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا کام ہو رہا تھا ۔

تازہ ترین