• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کنٹینر کی ٹکر سے گری فیکٹری کے ملبے سے لاش برآمد


کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکر سے منہدم ہونے والی فیکٹری کی چھت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

رات گئے کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکر سے فیکٹری کی چھت گر گئی تھی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز کے جوان جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے، جنہوں نے عمارت کے ملبے تلے دبے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز کی ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

ملبے میں دبے ہوئے مزید زخمیوں کو نکالنے کی کوشش جاری تھی کہ اس دوران ایک مزدور کی لاش ملبے سے نکال لی گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین