• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد، بزدار نے نوٹس لے لیا

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز پر کیئے گئے تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس ضمن میں سیکریٹری صحت اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس حوالے سے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ایسا افسوس ناک واقعہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

تازہ ترین