• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سروسز اسپتال میں تشدد، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے پر تشدد، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ رات میں وقار نامی مریض کی طبی موت واقع ہوئی جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر سے اتارا گیا۔

متوفی وقار کے لواحقین نے ڈاکٹروں اور عملے سے اسے دوبارہ وینٹی لیٹر لگانے کا اصرار کیا۔

وینٹی لیٹر سے دوبارہ لگانے سے انکار پر متوفی کے ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

درج کیے گئے مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے ڈاکٹرز، نرسوں اور عملے کو یرغمال بنا کر سروسز اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

تازہ ترین