• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلین ٹری کےالفاظ پاکستان کی پہچان بن گئے ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلین ٹری کےالفاظ پاکستان کی پہچان بن گئے ہیں،دیگرممالک بھی تقلید کررہے ہیں۔

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کرہِ ارض پر بسنے والے ہر انسان کو ماحول دوستی کا فرض ادا کرنا ہوگا، وقت کی پکار ہے کہ انسانیت عالمی اتحاد بنا کر ماحول کا تحفظ کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بڑھتے عالمی درجہ حرات، جنگلات میں کمی اور گلیشئرز کا پگھلنا بڑھتے خطرات ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں اور دنیا کو احساس دلارہے ہیں کہ ماحول بہتر بنانا کتنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ماحول کو بہتر بنانے اور درخت لگانے کی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں پہلی بار شجرکاری اور ماحول دوستی کو پالیسی سطح پر اتنی توجہ دی جارہی ہے، شجرکاری کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں ماحولیاتی شعبے میں نمایاں نتائج نظر آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میزبانی کا شرف پاکستان کو ملنا دراصل پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کے ماحولیات کے حوالے سے عزم کو دل کھول کر سراہا ہے۔

تازہ ترین