• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے: محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا اور اس بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر بےحد پذیرائی ملی۔

محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دس بلین ٹری منصوبے کے اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین