پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کی تیاری کے سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں ہونے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 198رنز بنائے۔
صہیب مقصود نے 88 اور شان مسعود نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عمید آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی نے مذکورہ ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔
زلمی کے شعیب ملک 59، حیدر علی 46 اور ڈیوڈ ملر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔