• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چودھری پریشان ہیں عمران کے زوال کے بعد وہ کس آشیانے میں جائیں گے، اسلم غوری

مرکزی سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام اسلم غوری کا  کہنا ہے کہ فواد چودھری پریشان ہیں کہ عمران کے زوال کے بعد وہ کس آشیانے میں جائیں گے۔

اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی سرکار کے تعفن سے پورا ملک متاثر ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ فواد چودھری جہانگیر ترین کو این آر او دینے، ذلفی بخاری کو بچانے کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر وفاقی وزیر اس کوشش میں ہے کہ مسخرہ پن کرکے اپنی جان بخشی کروالوں۔

تازہ ترین