لاہور میں رات گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایجرٹن روڈ پر ایک ہال اور لکشمی چوک میں متعدد فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے گئے، فیصل ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین سسٹم کی 3 فرانچائزز بھی سیل کر دی گئیں، پولیس نے بھی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 37 مقدمات درج کر لئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق گزشتہ روز ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 اورسماجی فاصلوں کی خلاف ورزیوں پر 31 مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اب تک کل 6 ہزار 436 مقدمات درج کئے جا چکےہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ دورانِ ڈیوٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔