• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ


کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کراچی ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں ضلعی انتظامیہ نےمائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں ٹاؤنز میں 170کورونا کے مریض موجود ہیں جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 5 سے 19 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت، تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیوں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

تازہ ترین