ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ترجمان اور محکمہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو طاقت سے روکیں گے۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ترجمان نے تہران سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامی عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایرانی پروٹوکول فالو کرنے والے سول اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت محفوظ ہوگی۔
بریگیڈیئر جنرل محبی نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والی بحری سرگرمیوں کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا ضروری ہے کہ شپنگ کمپنیاں پاسداران کے اعلانات پر توجہ دیں۔
علاوہ ازیں ایران کی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا۔
تہران سے جاری بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ یا تو شکست تسلیم کرنا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچنا ہے۔