• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ کام کا 2 امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے نکالنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے 2 امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز پروجیکٹ فریڈم کے لیے بحیرہ عرب میں سرگرم ہیں۔

امریکی فوج آبنائے ہُرمُز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پہلے قدم کے طور پر 2 امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے نکالا گیا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق دونوں جہاز اس وقت اپنی منزلوں کی طرف رواں دواں ہیں۔

اس سے قبل سینٹ کام نے امریکی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے ایرانی دعوے کی تردید کی تھی۔

سینٹ کام کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ہاتھوں امریکی جنگی بحری جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، حقیقت یہ ہے کہ کسی امریکی نیوی شپ کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید