• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی برس میں اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈھائی برس میں اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی، سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023ء تک پورے نہیں ہوں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا ہے، سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت عوام سے کیئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔

تازہ ترین